Tag: Free urdu stories for kids

  • Story 20Urdu| What is the best Virtue in Islam?

    Story 20Urdu| What is the best Virtue in Islam?

    Welcome to Our Hadith Classes Online. You are going to Start a free short course for your child. After this course, your children would have their own mini -Kitab -UL-Hadess (For a Description of this Free online course scroll down)

    Here is the “First Hadees and story of Our hadith with stories course for kids.

    The virtues of A blind Sahabi Abdullah Bin Umm Maktoum R.A Story and Hadith on Virtues.

    عبداللہ ابن ام مکتوم کی کہانی اور حدیث نیکی کیا ہے؟

    السلام علیکم پیارے بچو! پیارے بچو کیسے ہیں آپ سب؟ امید ہے کہ اللہ ہاک کے فضل سے آپ سب ٹھیک ہوں گے اور سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ۔ عمل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہوں گے. ہماری آج کی حدیث اور اس سے متعلقہ کہانی بڑی دلچسپ ہے-آئیے شروع کرتے ہیں-آج کی حدیث کا موژضوع ہے نیکی ۔-حدیث ہے کہ۔۔۔۔. 

    “کسی بھی نیکی کو حقیر مت جانو”

    Hadith Classes Online

    یہ حدیث اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ہر نیکی کا ایک اپنا مقام ہے. ہمیں چھوٹی نیکیوں کو چھوڑ کر بڑی نیکی تلاش کرنے میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے. میں جانتی ہوں تمام بچے اچھے کام کرنا چاہتے ہیں. لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ کب اور کیسے انہیں اس پہ بڑا ثواب مل سکتا ہے. کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا

    “اگر تم راستے سے کوئی رکاوٹ ہٹا دو تاکہ کسی کو اس سے تکلیف نہ پہنچے، یا اپنے والدین کو دیکھ کر مسکراؤ تاکہ وہ خوش ہوں تو یہ بھی نیکی ہے “

    Hadith Classes Online

    آج میں آپ کو ایک بڑے نیک صحابی عبداللہ ابن مخدوم کی کہانی سناؤں گی، وہ ایک بڑے عمدہ اور بہترین صحابی تھے. وہ نابینا تھے مگر نیکی کے کاموں کے بڑے شوقین تھے. انہیں علم حاصل کرنے کا بھی بہت شوق تھا

    ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم غیر مسلموں کو دین اسلام کی تبلیغ کرنے میں مشغول تھے، محفل میں بہت بڑے بڑے رتبے والے سردار موجود تھے، عین اسی وقت عبداللہ ابن مخدوم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے کوئی سوال پوچھا. 

    آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بات کرنے میں مصروف تھے لہٰذا انہوں نے توجہ نہ فرمائی اور اپنا رخ غیر مسلموں سرداروں کی جانب موڑ لیا. 

    اللہ پاک بہترین جاننے والا ہے. کہ کون علم جاننے کا بہترین شوق رکھتا ہے اور کون محفل میں بری نیت سے بیٹھا ہے.  

    اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا صحابی کو نظر انداز کرنا ناپسند کیا. اور ابن مخدوم سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے ایک سورہ “عبس” نازل کی. 

    اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حضرت عبداللہ سے اور بھی زیادہ محبت کرنے لگے. کیونکہ اب وہ جان گئے تھے کہ اللہ تعالیٰ عبداللہ سے محبت کرتے ہیں. اور صحابہ میں ان کا درجہ بڑا بلند ہے. 

    پیارے بچو، اس کے بعد غزوہ بدر کا موقع تھا، اللہ پاک نے بتایا کہ جو اس جنگ کے لیے جائے گا اسے زیادہ اجر ملے گا اس شخص کی نسبت جو گھر بیٹھا رہا.  عبداللہ نے خواہش کی کہ کاش وہ بھی جا سکیں، لیکن انہیں اجازت نہ ملی کیونکہ وہ نابینا تھے. اب پھر اللہ نے آیات نازل فرمائیں کہ بچے، عورتیں اور معذوروں کو جنگ کے لیے مجبور نہ کیا جائے گا. لیکن عبداللہ اصرار کرتے رہے

    نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان سے پوچھا کہ عبداللہ تم وہاں کیا کرو گے؟ تم دشمن کو دیکھ نہیں سکتے اس لیے تم لڑائی نہیں کر سکو گے-وہ کہنے لگے کہ میں اسلام کا پرچم اٹھاؤں گا اور اسے گرنے نہیں دوں گا یہاں تک کہ وفات پا جاؤں 

    آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مسکرائے- مگر اجازت نہ دی. عبداللہ بہت افسردہ ہوئے

    لیکن ایک دوسری جنگ، جنگ قادسیہ میں انہیں یہ موقع مل گیا. وہ بہت خوش ہوئے. وہ جنگ کے لیے تیار ہوئے، وہ جھنڈا تھامے ہوئے تھے جب انہیں شہید کر دیا گیا

    پیارے بچو، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ نابینا تھے لیکن انہوں نے اپنی کمزوری کو اپنی نیکی کے راستے میں نہیں آنے دیا. وہ مسلسل نیکی کرنے کی کوشش کرتے رہے، اللہ پاک ان سے بہت خوش ہوئے. 

    ان شاء اللہ ہم بھی ان کی طرح نیکیاں اکٹھی کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے

    ہم مسکرائیں گے، خوش رہیں گے، اپنی چیزیں دوسروں کے ساتھ بانٹ کر استعمال کریں گے، علم سیکھیں گے، اور جنت حاصل کرنے کے لیے بہت ساری نیکیاں کریں گے. 

    اب اس حدیث کو لکھیں اور اپنے بزرگوں اور دوستوں کے ساتھ شئیر کریں. 

    اور اپنی کسی نیکی کے متعلق وڈیو بنا کر بھیجنا نہ بھولیں. 

    والسلام!

    Video of this story

    Worksheet for This Hadith

    Hadith Classes Online

    This story in English


    Read More Stories with hadith in English

    Read more Stories with Hadith in Urdu

    Enrolments Available

    This is a short course of hadith and stories from My 30 short hadith with stories course. My hadith course is very much liked and appreciated by parents and students. Online group classes are available online for all time zones. Recommended age for the class Hadith for kids is 7+. These classes are available in English and Urdu. If you want to enroll your child in our classes contact us via.

    Other courses we have

    • Easy Tafseer for kids with exciting stories you can see that course in my hadith course tab.
    • Prayer for kids course is a short course to teach about taharat, Gusal, wudu, times of prayers, number and names of prayers, pillars and conditions of prayer, and method of prayer. Search as Prayer for kids course on the search bar.
    • Ramzan boost course we do start 2 weeks before Ramzan.
    • Faith boos course In December to say No To Marry Christmas.
    • Kindness to Parents

    If you want to start this course with me then leave a comment, Email me or enroll your child here.

    Download your free copy of 30 short Hadith book pdfs in Urdu/Eng from the Posts tab.

    Worksheet for this Hadith and story. (Buy This worksheet book here)

  • ‎‎‎حسن سلوکHadith With Story No 7|7 Seerastory About Morality|

    ‎‎‎حسن سلوکHadith With Story No 7|7 Seerastory About Morality|

    حسن سلوک

    ہمارے اخلاق ہمارے کردار کیسے ہونے چاہیے اور اسکے ساتھ ساتھ ہمارے معاملات دوسروں کے ساتھ کیسے ہونے تو پیارے بچو اگر ہم حسن سلوک پر بات کریں تو ہمارے پاس جو بہترین مثال نمونہ ہے وہ ہے ہمارے پیارے نبی کریم کی زندگی. جی بچو تو آج ہم اپنے پیارے نبی کی زندگی سے کچھ ایسے واقعات سنیں گے جن سے ہم سبق سیکھ کر اپنے اخلاق بہت ہی اچھے اور پیارے بنا سکیں

    حدیث

    آئیں پہلے اپنی حسن سلوک پر حدیث پڑھ لیتے ہیں

    تو پیارے بچو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم اپنے معاملات میں دوسروں کے ساتھ بہت اچھے تھے اور آپ نے بول چال میں گفتگو کے طریقے میں بہت اچھے تھے اور اسکے ساتھ ساتھ وہ مذاح بھی کرتے تھے لیکن ان کے مزاح میں نہ کسی کا دل دکھتا اور نہ ہی وہ جھوٹ بولتےتھے  

    تو پیارے بچو! آئیں آج میں آپ کوکچھ واقعات سناتی ہوں

    “یہ غلام کون خریدے گا؟ حسن سلوک-کہانی نمبر

    زیادہ کھجوریں کس نے کھائیں؟ حسن سلوک-کہانی نمبر

    اونٹنی کا بچہ حسن سلوک-کہانی نمبر

    انگور کھٹے حسن سلوک-کہانی نمبر

    حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ دوڑحسن سلوک-کہانی نمبر

    تو پیارے بچو آئیں آج میں آپ کو کچھ واقعات سناتی ہوں!

    حسن سلوک-کہانی نمبر 1 

    ہمارا آج کا پہلا واقعہ ہے ہمارے پیارے نبی اور ایک دیہاتی ک ایک دفعہ ایک دیہاتی ظہر بن حرم تھا جو کہ مدینہ کے بازار میں اپنا مال بیچنے آیا تھا تو پیارے بچو وہ ہمارے پیارے نبی کا دوست بن چکا تھا صحابی بن چکا تھا تو اس نے ایک دن اپنا مال لا کر مدینہ کے بازار میں لگایا اور بیچنے لگا جب ہمارے نبی وہاں  سے گزرے تو انہوں نے اسکو دیکھ کر آرام سے پیچھے سے جا کر اسکو دبوچ لیا اور زور سے پکڑ لیا  آپ چونکہ پیچھے تھے تو وہ ہمارے نبی کو دیکھ نہ سکا لیکن یہ سمجھ کر کہ یہ ہمارے پیارے نبی کے علاوہ کوئی بھی نہیں ہو سکتا

    تو پیارے بچو ان صحابی نے خود کو چھڑانے کی کوشش نہیں کی بلکہ آرام سے کھڑے رہے کیونکہ انھیں اچھا لگ رہا تھا لیکن ہمارے نبی کو اس پر ایک شرارت سوجھی انھوں نے زور سے آواز لگانی شروع کر دی “یہ غلام کون خریدے گا”جب لوگوں نے سنا کہ یہاں پر کوئی غلام بیچنے والا آیا ہے سب لوگ وہاں جمع ہونے لگے اور اس بات پر جو بھی صحابہ وہاں پر موجود تھے لطف اندوز ہونے لگے اور سب مسکرانے لگے

    تب نبی کریم نے ظہر بن حرم کو چھوڑ دیا اور کہنے لگے سناؤ کیسے ہو اب وہ بھی اس مذاح سے. لطف اندوز ہو کر اور مسکرانے لگے تو پیارے بچو دیکھا چھوٹے سے مذاق نے کیسے ماحول بدلا اور سارا بازار اس مذاح سے خوش ہوا

    حسن سلوک-کہانی نمبر 2 

     پیارے بچو یہی نہیں بلکہ ہمارے پیارے نبی جب اپنے ساتھیوں اور صحابہ کرام کے. پاس بیٹھے ہوتےاور محسوس کرتے کہ سب لوگ خاموشی سے بغیر کچھ بولے بیٹھے ہوئے ہیں تو ہمارے پیارے نبی کوشش کرتے کہ. ماحول تھوڑا سا خوشگوار ہوجائے اور اسکے لیے ایک دفعہ ہمارے نبی نے ایک ایسا کام کیا کہ. جس سے سب بہت مسکرائے اور وہ یہ تھا

    ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ہمارے پیارے نبی بیٹھے کھجوریں کھا رہے تھے کچھ دوسرے صحابہ کرام بھی پاس بیٹھے ہوئے تھے اور وہ بھی کھجوریں کھا رہے تھے ہمارے نبی نے کھجوریں کھا کھا کر اپنی گٹھلیاں حضرت علی کے آگے رکھنا شروع کر دی حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ سب دیکھ رہے تھے لیکن وہ خاموش رہے کیونکہ انکو معلوم نہیں تھا کہ ہمارے نبی کیا کرنے والے ہیں

    لہذا جب سب کھجوریں ختم ہو گئیں تو ہمارے پیارے نبی کہنے لگے علی آپ اتنی کھجوریں کھا گئے ہیں آپ کے آگے تو گٹھلیوں کا ڈھیر لگ چکا ہے جب علی رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ واقعی انکے آگے تو بہت زیادہ گٹھلیاں پڑی ہیں تووہ مسکرانے لگے اور سمجھ گئے کہ آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم کیوں میرے سامنے گٹھلیاں رکھ رہے تھے اور جب صحابہ نے اپنی گٹھلیاں دیکھی وہ تھوڑی تھوڑی سی تھی اور حضرت علی کی دیکھی تو وہ بہت زیادہ تھی تو سب صحابہ اس بات پر خوب مسکرائے اور لطف اندوز ہوئے 

    حسن سلوک-کہانی نمبر 3 

    پیارے بچو صرف یہی نہیں بلکہ ہمارے پیارے نبی کی تو پوری زندگی حسن سلوک کا نمونہ ہے 

    جیسا کہ ہمارے نبی نے ایک اور موقع پر ایسی بات کی جس میں مذاح تھا لیکن جھوٹ نہیں تھا آپ کو معلوم ہے وہ کیا مذاح تھا؟ 

    وہ مذاح یہ تھا کہ ایک مرتبہ ایک عربی بدو آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ میں بہت غریب ہوں مجھے کچھ دیں ہمارے پیارے نبی نے اس سے کہا اچھا تو میں تمہیں ایک اونٹنی کا بچہ دوں گا وہ عربی بدو بہت حیران ہوا اور کہنے لگا کہ اونٹنی کا بچہ لے کر میں کیا کرونگا نہ تو میں اس پر سواری کر سکوں گا نہ وہ میرے کسی اور کام آسکتا ہے

    اس پر ہمارے پیارے نبی مسکرانے لگے اور کہنے لگے اے بدو کیا تو نہیں جانتا کہ ہر اونٹ اونٹنی کا ہی بچہ ہوتا ہے اب تو اس عربی کو اس بات کی خوب سمجھ آچکی تھی وہ ایک اونٹ اور کچھ اور مال لے کر وہاں سے رخصت ہوگیا

    حسن سلوک-کہانی نمبر 4 

    تو پیارے بچو اس طرح کے ہلکے پھلکے مذاح ہمیں اندر سے خوش رکھتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش کرتے ہیں تو پیارے بچو صرف مذاح نہیں بلکہ ہمیں اپنی عادات,حسن سلوک اور طور طریقوں سے دوسروں کو خوش رکھنا چاہیے جیسا کہ ہمارے نبی اپنے کسی عمل سے کسی کو ناخوش نہیں ہونے دیتے تھے 

    ایک مرتبہ ایک دیہاتی بدو آپکے لئے ایک ٹوکری بھر کہ انگور لےکر آیا اور وہ انگور کھٹے تھے لیکن یہ بات اس دیہاتی کو معلوم نہیں تھی اب ہمارے نبی اس میں سے ایک ایک کر کے سارے انگور کھا گئے جو صحابہ رضی اللہ عنہ آپکے پاس بیٹھے ہوئے تھے وہ حیران ہوکر دیکھتے رہے اور سوچتے رہے کہ ابھی ہمارے نبی ہمیں کہیں گے کہ آپ بھی کھا لیں لیکن ہمارے نبی نے انکو ایک دانہ بھی نہیں دیا اس بات پر وہعربی بہت خوش ہوا کہ میرے لائے ہوئے سارے انگور ہمارے نبی نے کھا لیے. لہذا وہ خوشی خوشی وہاں سے چلا گیا

    اسکے جانے کے بعد صحابہ میں سے کوئی بولا کہ یا رسول اللہ آپ نے پہلے تو کبھی ایسا نہیں کیا آپ تو جب بھی کوئی چیز کھاتے اسکو ہمارے ساتھ تقسیم کرتے آج آپ نے ہمیں انگور نہیں دیے اس پر ہمارے نبی کہنے لگے کہ دیکھیں جب میں نے پہلا انگور کھایا تو وہ کھٹا تھا لہذا میں نے وہ سب انگور خود کھا لیے کہ کہیں ایسا نہ ہو آپ میں سے کوئی انگور کھا کر منہ بنائے یا پھر اس دیہاتی کا مذاق بناۓ

    تو بچو آپ غور کریں کہ کیسے ہمارے نبی دوسروں کا دل رکھتے تھے اور انکو خوش رکھتے تھے

    حسن سلوک-کہانی نمبر 5

    وہ صرف لوگوں کو خوش نہیں رکھتے تھے-بلکہ اپنے گھر والوں کو بھی بہت خوش رکھتے تھے 

    ہمارے پیارے نبی کی بیوی  حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں- کہ ایک دفعہ ہمارے نبی سفر پر ہمارے ساتھ جا رہے تھے راستے میں ہمارا قافلہ تھوڑا آگے نکل گیا اور ہم دونوں پیچھے رہ گئے اور ہمارے نبی فرمانے لگے عائشہ آؤ دوڑ لگاتے ہیں حضرت عائشہ کہنے لگی یارسول اللہ آپ دوڑ لگائیں گے  آپ کہنے لگے ہاں جی میں دوڑ لگاؤں گا آپ لگاؤ گی میرے ساتھ دوڑ حضرت عائشہ کہنے لگی ٹھیک ہے

    لہذا ان دونوں کی دوڑ شروع ہوئی حضرت عائشہ چونکہ دبلی پتلی اور کم عمر تھیں وہ بہت تیز بھاگی اور آگے نکل گئیں اور ہمارے پیارے نبی پیچھے رہ گئے مگر اس بات پر ہمارے پیارے نبی پریشان نہیں ہوئے بلکہ مسکرانے لگے

    کچھ سالوں کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ دوبارہ کسی سفر پر جارہی تھیں کہ راستے میں دوبارہ ہمارے نبی کہنے لگے اے عائشہ آو دوڑ لگاتے ہیں حضرت عائشہ نے کہا ٹھیک ہے چنانچہ ان دونوں کی دورڑ شروع ہوئی دوڑتے دوڑتے نبی کریم آگے نکل گئے کیونکہ اس وقت حضرت عائشہ تھوڑی سی فربہ ہو چکی تھیں تو ان سے زیادہ تیز نہ بھاگا گیا

    ہمارے نبی کہنے لگے عائشہ آج میں جیت گیا ہوں یہ اس دن والی ہار کا بدلہ ہے لہذا آج ہمارا کھیل برابر ہوااس پر. حضرت عائشہ بھی بہت خوش ہوئیں اور مسکرانے لگی

    تو پیارے بچو گھر والوں سےحسن سلوک, چھوٹے چھوٹے ہنسی مذاح خوش اخلاقی اور مقابلہ بازی کرنی چاہئے دوڑ بھی لگانی چاہیے کھیلیں بھی کھیلنی چاہیے لیکن اس میں لڑائی جھگڑا نہیں کرنا چاہیے اور دوسروں کی جیت کو خوشی سے قبول کر لینا چاہیے

     جی آپ کو ہمارے نبی کی باتیں اچھی لگ رہی ہیں ناتو کیا خیال ہے آپ کا بس کریں یا مزید کچھ سننا چاہو گے؟ہمم میں جانتی ہوں کہ ابھی آپکا دلنہیں بھرا لیکن پیارے بچو ہمارے نبی کی زندگی میں ایسے بہت سارے واقعات ہیں آپ سن کر تھک جاؤ گے لیکن ہمارے نبی کی زندگی کی خوشگوار باتیں ختم نہیں ہونگی 

    حسن سلوک-کہانی نمبر 6 

    These stories in video

    If you want to teach this hadith in Urdu and English to your child in Home schooling or Islamic education click here

    This is the story taken from My 30 short hadith with stories course. Here is the introduction of this course.

    Enrolments Available

    Hadith for kids group class are available online for all time zones. Recommended age for the class tafseer for kids is 7+. These classes are available in English and Urdu. If you want to enrol your child in our classes contact us via.
    email: bhallitaha@gmail.com

    Facebook.

    You tube Urdu Channel

    You tube English Channel

    or leave a comment.