Welcome to Our Hadith Classes Online. You are going to Start a free short course for your child. After this course, your children would have their own mini -Kitab -UL-Hadess (For a Description of this Free online course scroll down)

Here is the “First Hadees and story of Our hadith with stories course for kids.

The virtues of A blind Sahabi Abdullah Bin Umm Maktoum R.A Story and Hadith on Virtues.

عبداللہ ابن ام مکتوم کی کہانی اور حدیث نیکی کیا ہے؟

السلام علیکم پیارے بچو! پیارے بچو کیسے ہیں آپ سب؟ امید ہے کہ اللہ ہاک کے فضل سے آپ سب ٹھیک ہوں گے اور سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ۔ عمل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہوں گے. ہماری آج کی حدیث اور اس سے متعلقہ کہانی بڑی دلچسپ ہے-آئیے شروع کرتے ہیں-آج کی حدیث کا موژضوع ہے نیکی ۔-حدیث ہے کہ۔۔۔۔. 

“کسی بھی نیکی کو حقیر مت جانو”

Hadith Classes Online

یہ حدیث اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ہر نیکی کا ایک اپنا مقام ہے. ہمیں چھوٹی نیکیوں کو چھوڑ کر بڑی نیکی تلاش کرنے میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے. میں جانتی ہوں تمام بچے اچھے کام کرنا چاہتے ہیں. لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ کب اور کیسے انہیں اس پہ بڑا ثواب مل سکتا ہے. کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا

“اگر تم راستے سے کوئی رکاوٹ ہٹا دو تاکہ کسی کو اس سے تکلیف نہ پہنچے، یا اپنے والدین کو دیکھ کر مسکراؤ تاکہ وہ خوش ہوں تو یہ بھی نیکی ہے “

Hadith Classes Online

آج میں آپ کو ایک بڑے نیک صحابی عبداللہ ابن مخدوم کی کہانی سناؤں گی، وہ ایک بڑے عمدہ اور بہترین صحابی تھے. وہ نابینا تھے مگر نیکی کے کاموں کے بڑے شوقین تھے. انہیں علم حاصل کرنے کا بھی بہت شوق تھا

ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم غیر مسلموں کو دین اسلام کی تبلیغ کرنے میں مشغول تھے، محفل میں بہت بڑے بڑے رتبے والے سردار موجود تھے، عین اسی وقت عبداللہ ابن مخدوم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے کوئی سوال پوچھا. 

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بات کرنے میں مصروف تھے لہٰذا انہوں نے توجہ نہ فرمائی اور اپنا رخ غیر مسلموں سرداروں کی جانب موڑ لیا. 

اللہ پاک بہترین جاننے والا ہے. کہ کون علم جاننے کا بہترین شوق رکھتا ہے اور کون محفل میں بری نیت سے بیٹھا ہے.  

اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا صحابی کو نظر انداز کرنا ناپسند کیا. اور ابن مخدوم سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے ایک سورہ “عبس” نازل کی. 

اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حضرت عبداللہ سے اور بھی زیادہ محبت کرنے لگے. کیونکہ اب وہ جان گئے تھے کہ اللہ تعالیٰ عبداللہ سے محبت کرتے ہیں. اور صحابہ میں ان کا درجہ بڑا بلند ہے. 

پیارے بچو، اس کے بعد غزوہ بدر کا موقع تھا، اللہ پاک نے بتایا کہ جو اس جنگ کے لیے جائے گا اسے زیادہ اجر ملے گا اس شخص کی نسبت جو گھر بیٹھا رہا.  عبداللہ نے خواہش کی کہ کاش وہ بھی جا سکیں، لیکن انہیں اجازت نہ ملی کیونکہ وہ نابینا تھے. اب پھر اللہ نے آیات نازل فرمائیں کہ بچے، عورتیں اور معذوروں کو جنگ کے لیے مجبور نہ کیا جائے گا. لیکن عبداللہ اصرار کرتے رہے

نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان سے پوچھا کہ عبداللہ تم وہاں کیا کرو گے؟ تم دشمن کو دیکھ نہیں سکتے اس لیے تم لڑائی نہیں کر سکو گے-وہ کہنے لگے کہ میں اسلام کا پرچم اٹھاؤں گا اور اسے گرنے نہیں دوں گا یہاں تک کہ وفات پا جاؤں 

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مسکرائے- مگر اجازت نہ دی. عبداللہ بہت افسردہ ہوئے

لیکن ایک دوسری جنگ، جنگ قادسیہ میں انہیں یہ موقع مل گیا. وہ بہت خوش ہوئے. وہ جنگ کے لیے تیار ہوئے، وہ جھنڈا تھامے ہوئے تھے جب انہیں شہید کر دیا گیا

پیارے بچو، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ نابینا تھے لیکن انہوں نے اپنی کمزوری کو اپنی نیکی کے راستے میں نہیں آنے دیا. وہ مسلسل نیکی کرنے کی کوشش کرتے رہے، اللہ پاک ان سے بہت خوش ہوئے. 

ان شاء اللہ ہم بھی ان کی طرح نیکیاں اکٹھی کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے

ہم مسکرائیں گے، خوش رہیں گے، اپنی چیزیں دوسروں کے ساتھ بانٹ کر استعمال کریں گے، علم سیکھیں گے، اور جنت حاصل کرنے کے لیے بہت ساری نیکیاں کریں گے. 

اب اس حدیث کو لکھیں اور اپنے بزرگوں اور دوستوں کے ساتھ شئیر کریں. 

اور اپنی کسی نیکی کے متعلق وڈیو بنا کر بھیجنا نہ بھولیں. 

والسلام!

Video of this story

Worksheet for This Hadith

Hadith Classes Online

This story in English


Read More Stories with hadith in English

Read more Stories with Hadith in Urdu

Enrolments Available

This is a short course of hadith and stories from My 30 short hadith with stories course. My hadith course is very much liked and appreciated by parents and students. Online group classes are available online for all time zones. Recommended age for the class Hadith for kids is 7+. These classes are available in English and Urdu. If you want to enroll your child in our classes contact us via.

Other courses we have

  • Easy Tafseer for kids with exciting stories you can see that course in my hadith course tab.
  • Prayer for kids course is a short course to teach about taharat, Gusal, wudu, times of prayers, number and names of prayers, pillars and conditions of prayer, and method of prayer. Search as Prayer for kids course on the search bar.
  • Ramzan boost course we do start 2 weeks before Ramzan.
  • Faith boos course In December to say No To Marry Christmas.
  • Kindness to Parents

If you want to start this course with me then leave a comment, Email me or enroll your child here.

Download your free copy of 30 short Hadith book pdfs in Urdu/Eng from the Posts tab.

Worksheet for this Hadith and story. (Buy This worksheet book here)

(Visited 557 times, 1 visits today)