Teaching through storytelling is a powerful teaching method for all ages. We have created Free Urdu stories for kids with worksheets available at the site.
ت کو تنگ مت کرو
مریم شہزاد۔
ت تایا کے تکیہ پر سر رکھ کر تاریخی کہانیاں پڑھ رہا تھا- جس کو پڑھ کر اس کے دل میں تمنا پیدا ہو رہی تھی- کہ اس کے پاس بھی تاج اور تخت ہوتا-اور ساتھ ہی مزے دارتربوزاور تکے کھاتا جا رہا تھا-کہ اچانک کہیں سے تتلی آ نکلی- تتلی نے ت کو تنگ کرنا شروع کردیا-
ت نے اس کو بہت تمیز سے سمجھایا, کہ وہ اس کو پڑھنے دے- مگر جب وہ باز نہ آئ تو ت تلملا اٹھا۔ اس نے تپ کر پہلے تیر کمان سے اس کا نشانہ لیا- مگر تتلی بچ کر نکل گئی۔ادھر سے ایک تیتر، ترکی سے تاشقند کی طرف تفریح کرتا ہواآ رہا تھا-وہ وہاں سے گزرا تو وہ بھی تتلی کے ساتھ مل کر ت کو تپانے لگا ، اب تو ت نے تلوار نکال لی اور تتلی اور تیتر کی طرف آیا۔ادھر تنویر تالاب پر تیتر کو پکڑنے کے لئے بیٹھا تھا- مگر وہ اس کے ہاتھ سے نکل گیا۔
تانیہ نے تازہ روٹی پکانے کے لئے تندور گرم کیا ، مگر اچانک ہی تیندوا آگیا- تانیہ وہاں سے ڈر کر آ گئی- اور توے پر روٹی پکانے لگی- اور پھرتلور نےت کو غصے میں تلوار کے ساتھ دیکھا تو تلور بھی آگیا، اس نے تالی بجائ- اور تتلی اور تیتر کو منع کیا- کہ ت کو مت ستاؤ ۔ دونوں نے تلور کی بات مان لی- اور توبہ کی کہ اب ت کو تنگ نہیں کریں گے۔ ت خوش ہو گیا اورتولیے سے منہ صاف کرکے تروتازہ ہو گیا- پھرت تکیے پر لیٹ کر تاریکی میں تارے دیکھتے ہوئے نئی ترتیب سے اپنی کتاب کو تکمیل تک پہنچانے کی تیاری کرنے لگا۔
کیوں بچوں آج آپ نے ت سے شروع ہونے والے کتنے الفاظ سیکھے؟ جلدی جلدی کاپی پر لکھ لیں- تاکہ ہمیشہ یاد رہیں۔
ب آج بہت خوش تھا- کبھی برفی کھاتا- تو کبھی ٹھندی ٹھنڈی برف باری کے مزے لیتا ۔ کبھی ھ کو جاکر چھیڑتا تو وہ بھا بھا کرکے رونے لگتا ۔کبھی ڑ کو سوتے سے جگا دیتا- تو وہ بڑبڑانے لگتا ۔ ش نے ب سے خوشی کی وجہ پوچھی- تو اس نے خوشی خوشی بتایا۔
مجھے پتا چلا ہے- کہ ب کتنے کام کا ہے اور ب سے کتنے ہی نام
شروع ہوتے ہیں ۔
-اچھا ہمیں بھی بتاؤ”۔۔ س اور ش ایک ساتھ بولے”
سب سے پہلے تو اسلام کے سب سے پہلے مؤذن حضرت بلال رضہ پھر ب سے بابا، ب سے بلی، ب سے بچہ بھی اور بوڑھا بھی ب سے ، بھائ ، بہن اور بارش بھی ب سے ،بھالوبندر، بکری،باڑہ بھی ب سے ۔ اوربھوک میں بیر، بادام ، برفی، بالو شاہی، بسکٹ، اور ب سے بہادر، باغی اور ۔۔اور ۔۔۔”
ج ادھر سے گزر رہا تھا ب کی باتیں سن کر رک گیااور جل کر کہا
“بد تمیز،بد اخلاق، بد ترین اور برائیاں بھی تو ب سے ہی ہیں”
ب نے مسکرا کر کہا “ب سے صرف بد ہے اس کے آگے آپ دوسرے الفاظ لگا رہے ہیں.” تو ج چپکے سے ادھر ادھر ہو گیا
ب کی باتیں سن کر اور حروف بھی جمع ہوگئے تھے ۔ ب پھر پولا
” اور مشہور نظمیں ” بلبل کا بچہ”اور “بلو کابستہ” اور”بچے کی دعا” “بھائی بھلکڑ “بھی ب سے ۔۔۔اور بڑھیا کا بکسہ ، بڑھئی ،اور بھٹہ اور ۔۔۔اور بھٹی اور بھول چوک ، برکت،جیسے الفاظ، یہ سب بھی تو ب سے ہی آتے ہیں ۔
“بہت خوب ب ، بہت ہی خوب ۔۔۔” ایک کڑکتی ہوئ آواز آئ ۔سب نے پلٹ کر دیکھا تو ک کھڑا ب کو گھور رہا تھا
” ککک کیا ہوا ک جی ۔۔” ب نے ہکلاتے ہوئے پوچھا
” سب سے اہم چیز تو تم بھول ہی گئے۔۔” ک نے گھورا اور کہا
“ب سے بسم اللّٰہ ۔۔۔ ”
تو ب دل ہی دل میں بہت شرمندہ ہوا ۔
“چلو اب سب کو بسم اللّٰہ پڑھاؤ..” ک نے پھر کہا تو ب نے اس کا کہنا مان کر ٹ سے ٹوپی لی اور نہایت ہی ادب سے سب کو بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم پڑھائی اور سوچا کہ یہ تو مجھے سب سے پہلے بتانا تھا پتا نہیں میں بھول کیوں گیا۔۔پھر ب نے سوچا کہ اب بہتر ہے کہ زیادہ شیخی نہ ماری جائے اور بردبار بن جایا جائے۔
We are offering Online Urdu learning classes to students from All time zones. Urdu for beginners, Urdu from Grades 1 to 10, And o Level/A level/GSCE online tuition are available.
This is a short course of hadith and stories from My 30 short hadith with stories course. Online group classes are available online for all time zones. Recommended age for the class Hadith for kids is 7+. These classes are available in English and Urdu. If you want to enroll your child in our courses contact us via.
Other courses we have
Urdu classes for kids and beginners
Urdu Tutions for Matric and 0 levels/A level
Seearh course for age 9+ in the Month of Rabilawal started
Easy Tafseer for kids with exciting stories you can see that course in my hadith course tab.
Prayer for kids course is a short course to teach about taharat, Gusal, wudu, times of prayers, number and names of prayers, pillars and conditions, and prayer methods. Search as Prayer for kids course on the search bar.