Teaching through storytelling is a powerful teaching method for all ages. We have created Free Urdu stories for kids with worksheets available at the site.

Free Urdu stories for kids

ت کو تنگ مت کرو

مریم شہزاد۔

 ت تایا کے تکیہ پر سر رکھ کر تاریخی کہانیاں پڑھ رہا تھا- جس کو پڑھ کر اس کے دل میں تمنا پیدا ہو رہی تھی- کہ اس کے پاس بھی تاج اور تخت ہوتا-اور ساتھ ہی مزے دارتربوزاور تکے کھاتا جا رہا تھا-کہ اچانک کہیں سے تتلی آ نکلی- تتلی نے ت  کو تنگ کرنا شروع کردیا-

ت نے اس کو بہت تمیز سے سمجھایا, کہ وہ اس کو پڑھنے دے- مگر جب وہ باز نہ آئ تو ت تلملا اٹھا۔ اس نے تپ کر پہلے تیر کمان سے اس کا نشانہ لیا- مگر تتلی بچ کر نکل گئی۔ادھر سے ایک تیتر، ترکی سے  تاشقند کی طرف تفریح کرتا ہواآ رہا تھا-وہ وہاں سے گزرا تو وہ بھی تتلی کے ساتھ مل کر ت کو تپانے لگا ، اب تو ت نے تلوار نکال لی اور تتلی اور تیتر کی طرف آیا۔ادھر تنویر تالاب پر تیتر کو پکڑنے کے لئے بیٹھا تھا- مگر وہ اس کے ہاتھ سے نکل گیا۔

تانیہ نے تازہ روٹی پکانے کے لئے تندور گرم کیا ، مگر اچانک ہی تیندوا آگیا- تانیہ وہاں سے ڈر کر آ گئی- اور توے پر روٹی پکانے لگی- اور پھرتلور نےت کو غصے میں تلوار کے ساتھ دیکھا تو تلور بھی آگیا، اس نے تالی بجائ- اور تتلی اور تیتر کو منع کیا- کہ ت کو مت ستاؤ ۔ دونوں نے تلور کی بات مان لی- اور توبہ کی کہ اب ت کو تنگ نہیں کریں گے۔ ت خوش ہو گیا اورتولیے سے منہ صاف کرکے تروتازہ ہو گیا- پھرت تکیے پر لیٹ کر تاریکی میں تارے دیکھتے ہوئے نئی ترتیب سے اپنی کتاب کو تکمیل تک پہنچانے کی تیاری کرنے لگا۔ 

کیوں بچوں آج آپ نے ت سے شروع ہونے والے کتنے الفاظ سیکھے؟ جلدی جلدی کاپی پر لکھ لیں- تاکہ ہمیشہ یاد رہیں۔

Urdu Haroof-i-Tahaji worksheets 

Videos

https://www.youtube.com/watch?v=s3hSa9mtpGY&feature=youtu.be
https://www.youtube.com/playlist?list=PLIWc_d03ngLtiG3J5ICVLNWJ8YLSOOXby

How can we improve these worksheets? Please leave a comment

Please visit this link to get more free downloads and detail of our work.

(Visited 380 times, 1 visits today)