Urdu storybook Review

سارے دوست ہیں پیارے

کیا آپ کو معلوم ہے قانتہ رابعہ صاحبہ کی بچوں کے لئے کہانیوں پر مشتمل ایک نئی کتاب شائع ہو چکی ہے؟
نہیں- تو لیں جی اس پر میرا تبصرہ پڑھیں

کتاب : سارے دوست ہیں پیارے“
لکھاری :قانتہ رابعہ
تبصرہ :ادیبہ انور
ادارہ: پریس فار پیس یو کے

بہت سارے قلم کار بہت منجھے ہوئے اور عرصہ سے لکھنے والے ہیں۔عرصہ دراز سے لکھتے ہوئے ان کا اسلوب بیان اور الفاظ کا چناؤ اعلی ہو چکاہے۔ ان کے تجربات کی مٹھاس پکے ہوئے پھل کی طرح ان کی تحاریر میں نظر آتی ہے۔
ان سب قلم کاروں کا ایک اپنا مرتبہ اور مقام ہے۔ان سب میں میرا قد اور پہچان ابھی بلکل چنی منی سی ہے۔
اس کے باوجود وہ مجھے عزت دیتے اور اس قابل سمجھتے ہیں کہ میں ان کی تحاریر پڑھ کر اپنی رائے دے سکوں۔ یہ ان کی بڑائی ہے۔
اور اس کے بعد میری رائے کی تعریف و توصیف کرنا بھی اعلی ظرفی ہے۔
قانتہ رابعہ صاحبہ، جن کا اپنا نام مقام اور مرتبہ ہے۔ادب اطفال کے تمام لکھاری ان سے آشنا ہیں۔
اور ان کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔
ان کی ایک نئی آنے والی کتاب۔
”سارے دوست ہیں پیارے “
بچوں کے لئے ادب اطفال میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔
اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چھوٹی چھوٹی پر اثر کہانیاں تو موجود ہیں ہی۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ کتاب کے آخر میں نہایت مفید سرگرمیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔
اور بچوں کو ان سرگرمیوں میں حصہ لینے پر ابھارنے اور حوصلہ افزائی کے لیے انعام دینے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔
گویا آم کے آم کھٹلیوں کے دام۔
میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ بچوں کے لیے ایسی کہانیاں ، کتابیں اور تعلیمی سرگرمیاں ہوں کہ بچے خوشی خوشی پڑھیں اور سیکھیں۔ خاص طور پر مذہب اور تعلیم و تربیت کے لئے یہ طریقہ بہت کارآمد ہے۔
مگر ہماری بد قسمتی ہے کہ نصابی مواد میں اساتذہ کا غیر تربیت یافتہ رویہ ایسی سرگرمیوں میں بچوں کی دلچسپی کو منفی بنا رہا ہے ۔ جبکہ عوامی اور نجی سطح پر جو کوششیں ہو رہی ہیں ان میں انٹرنیشنل لیول کا کام بہت کم ہو رہا ہے۔
یورپ میں بچوں کی ادب اور تفریح کا مواد اتنا جازب اور دلچسپ ہوتا ہے کہ ۔ بچے باشوق کتابوں کی طرف کھینچے چلے جاتے ہیں۔
ایسے میں پریس فار پیس یو کے داد و تحسین کے لائق ہے کہ انہوں نے کامیابی کے ساتھ ادب کے فروغ میں ایک قدم آگے بڑھایا اور انٹرنیشنل لیول کی کتاب کی اشاعت کو ممکن بنایا۔
قانتہ رابعہ صاحبہ کی یہ کتاب، خوبصورت سر ورق، معیاری پیپر ، جازب پیش کاش کے ساتھ ساتھ مفید سرگرمیاں لیے ہوئے ہے۔

نظر ثانی

کتاب ابھی شائع ہوئی ہے۔
پھر میں اس کتاب کے بارے میں یہ سب کیسے کہہ پا رہی ہوں؟
اس کا جواب یہ ہے کہ مجھ نا چیز کو پریس فار پیس اور محترم ظفراقبال صاحب نے یہ عزت بخشی کہ اس کتاب پر نظر ثانی کر سکوں۔ اور اس کتاب میں مزید سرگرمیاں شامل کر سکوں۔
جب مجھے اس کتاب کی سرگرمیوں پر نظر ثانی کرنے کے لیے کہا گیا۔ تو لمحے کی دیر کے بغیر حامی بھر لی۔ اس لیے کہ بچوں کا طریقہ تعلیم سرگرمیوں کے بغیر ہمیشہ نا مکمل سمجھتی ہوں۔

اس کتاب پر میں نے جب نظر ثانی کی تو مجھے اس میں سب سے ذیادہ جن چیزوں نے متاثر کیا وہ یہ ہیں۔

1

کتاب میں نہایت عمدہ ورق استعمال کیا گیاہے۔

عالمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے عمدہ تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
عام سطحی کہانیوں کی بجائے بہت تربیتی کہانیوں کو دلچسپ پیرائے اور آسان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ جس سے بچوں کی دلچسپی برقرار رہے گی۔

2

سرگرمیوں کا اضافہ بھی ایسا ہے جس سے بچوں میں تحقیق کا جزبہ پیدا ہو گا۔ اور بچوں کی معلومات میں اضافہ ہو گا۔

3

اگر آپ اپنے بچوں کے لئے معیاری اور مفید ادب کی کتابیں خریدنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو اس کتاب کو ضرور خریدیں ۔

شکریہ
Press For Peace Foundation
Umm E Dawood(Qanita Rabia face book)

urdu story

ادیبہ انور

قیمت کتاب 300
ڈاک خرچ: 130 روپے
کتاب منگوانے کا پتہ

  1. Jazzcash/ Easypaisa
    03019543230 (Account Number)
    Quart Ul Aine (Account Title)
  2. Allied Bank
    ABPAPKKA (SWIFT CODE) PK04ABPA0020078160440010( Account Number )
    Quart Ul Aine (Account Title):
  3. Press for Peace UK.

سارے دوست ہیں پیارے “پر لکھا گیا میرا تبصرہ الحمدللہ عالمی سطح پر “کئی سائٹس اور اخبارات میں شائع ہو چکا ہے۔ ان میں سے چند کی تصاویر نیچے دی گئی ہیں۔اگر آپ نے ابھی تک تبصرہ نہیں پڑھا تو پڑھیں۔ اور اپنی رائے دیں۔

Book preview

https://youtu.be/14g4tfmv1As

Courses On this Site

Tafseer for short Surahs

Hadith with stories course consists of 30 short hadith for children with interesting stories you can see that course in my hadith course tab.
Prayer for kids courses is short courses to teach about that, Gusal, wudu, times of prayers, number and names of prayers, pillars and conditions of prayer, and method of prayer. Search as Prayer for kids course on the search bar.

Kindness to Parents

Ramzan Boost course
Faith boost course in December to say NO MARYY CHRISTMAS

Enrolments Available

Tafseer for kids’ group classes is available online for all time zones. Recommended age for the class Tafseer for kids is 9+. These classes are available in English and Urdu. If you want to enroll your child in our classes contact us via.
email: bh********@gm***.com

Facebook.

Youtube Urdu Channel

Youtube English Channel

or leave a comment.

(Visited 508 times, 1 visits today)