پیارے بچوآج ہماری حدیث کا موضوع ہے. “ماؤں کی نافرمانی
Status of mothers.
آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا”اللہ پاک نے نیکی کے کاموں میں اپنی ماؤں کی نافرمانی تم پر حرام کر دی ہے.”
(صحیح بخاری)
یہ حدیث ہمیں بتاتی ہے کہ والدین یا اپنی ماؤں کی نافرمانی کرنا حرام ہے. دوسرے حرام کاموں جیسا کہ سور کا گوشت کھانا یا کسی کی غیبت کرنا کی طرح اللہ پاک اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ماؤں کی نافرمانی کرنا بھی سخت ناپسند ہے
پیارے بچو کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے ناں کہ ہم اپنی ماؤں کے ساتھ بڑے سخت انداز میں پیش آتے ہیں. بعض اوقات ہم ان سے جھگڑا کرتے ہیں اور بعض اوقات جب وہ ہمیں کوئی کام کرنے یا اس سے رُک جانے کا کہتی ہیں تو ہم ان کی بات نہیں مانتے. لیکن یہ حدیث ہمیں صاف الفاظ میں وضاحت کے ساتھ یہ بتا رہی ہے کہ ایسا کرنا بہت بُری عادت ہے.
آپ جانتے ہیں ناں کہ اللہ پاک نے قرآن مجید میں کہا ہے کہ اگر ان کی کسی ناپسندیدہ بات پر تم “اُف” بھی کہتے ہو تو اللہ کو یہ بھی پسند نہیں آتا پچھلی حدیث میں ہم پہلے ہی پڑھ چکے ہیں کہ اپنے ماں باپ کو مسکرا کر دیکھنا بھی صدقہ ہے. اس لیے اب میں امید کرتی ہوں کہ آپ کبھی ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے آپ کی والدہ ناراض یا پریشان ہوں. ورنہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سے بھی ایسے ہی ناراض ہو جائیں جیسے اس شخص سے ہوئے.
وہ ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تھا- وہ بہت اچھا لڑکا تھا، لیکن وہ اپنی جوانی میں بیمار ہو گیا. جب وہ مرنے کے قریب تھا تو لوگوں نے اسے کہا کہ وہ کلمہ شہادت پڑھے. تاکہ وہ اچھا محسوس کر سکے. لیکن حیرت انگیز طور پر وہ کلمہ نہیں پڑھ رہا تھا. اس نے بار بار کوشش کی کہ پڑھ سکے لیکن ناکام ہو گیا. وہ بہت تکلیف میں مبتلا تھا. لیکن کوئی اس کے لیے کچھ نہ کر سکتا تھا.
پھر ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس تشریف لائے اور کہا کہ ‘اے اللہ کے رسول، ایک لڑکا ہے جو کہ قریب المرگ ہے لیکن اس سے کلمہ شہادت نہیں پڑھاجا رہا’. آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے پوچھا کہ کیا وہ اپنی زندگی میں نماز ادا کرتا تھا؟
جواب ملا کہ جی ہاں. پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اس لڑکے کو دیکھنے گئے، آپ نے بھی اسے کلمہ پڑھنے کا کہا -لیکن وہ کہنے لگا کہ میں نہیں پڑھ سکتا کیونکہ الفاظ میری زبان سے ادا ہی نہیں ہو رہے.
پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس کی والدہ کو بلایا جو کہ اس نوجوان سے ناراض تھیں.آپ نے اسے کہا کہ وہ اپنے مرتے ہوئے بیٹے کو معاف کر دے. لیکن عورت نے کہا کہ نہیں، وہ کبھی معاف نہیں کرے گی.کیونکہ وہ ایک مسلمان شخص ہے اور دوسروں کے ساتھ بڑی نرمی سے پیش آتا ہے لیکن میرے ساتھ نہیں. اس نے ہمیشہ میری نافرمانی کی اور میرے ساتھ سخت لہجے میں بات کرتا تھا
آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ اے مہربان خاتون، اسے معاف کر دو. کیا تم یہ برداشت کرو گی کہ کوئی اسے آگ میں پھینک دے، عورت کہنے لگی کہ ہر گز نہیں. یہ میرا عزیز بیٹا ہے، میں ایسا ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتی –
پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ اگر تم اسے معاف نہیں کرو گی تو اللہ پاک اسے یقیناً آگ میں پھینک دیں گے، پھر اس نے فوراً اپنے بیٹے کو معاف کر دیا. اب اس آدمی نے کلمہ ادا کیا اور وہ مر گیا-
میرے عزیز طلبہ ہر ماں اپنے بچوں کی پرورش کرنے کے لیے سخت محنت کرتی ہے. وہ ہمارے لیے دعا کرتی ہیں اور جب ہم بیمار ہو جاتے ہیں تو وہ سوتی بھی نہیں، تو پھر بدلے میں ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے.آئیں ہم دعا کرتے ہیں کہ ہم کبھی اپنی والدہ کی نافرمانی نہ کریں اور ہمیشہ ان کی بات مان کر چلیں. آئیں اپنے والدین کے لیے بھی دعا کریں
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
کہ اے اللہ ان پہ ایسے رحم فرما جیسے انہوں نے ہم پہ بچپن میں کیا-
اس حدیث کو لکھیں اور اس پہ عمل کرنا اور دوسروں تک پہنچانا مت بھولیں.
والسلام
ادیبہ انور!
Video of the hadith( ماؤں کی نافرمانی) in Urdu
Video of Hadith and story Mother statuts in English
The written story is available in English as well.
Comment to get pdf of 30 short hadiths with Graphics
Enrol your child in this online course zoom class
Worksheets for this Hadith and story
You can buy This worksheet Book from our courses sign up
Buy this activity book
Other courses we have
Hadith with stories course consists of 30 short hadith for children with interesting stories you can see that course in my hadith course tab.
Prayer for kids courses a short course to teach about taharat, Gusal, wudu, times of prayers, number and names of prayers, pillars and conditions of prayer, and method of prayer. Search as Prayer for kids course on the search bar.
Kindness to Parents
Ramzan Boost course
Faith boost course in December to say NO MARYY CRISTMAS
Enrolments Available
Tafseer for kids’ group class is available online for all time zones. Recommended age for the class tafseer for kids is 9+. These classes are available in English and Urdu. If you want to enroll your child in our courses contact us via.
email: bhallitaha@gmail.com
Facebook.
You tube Urdu Channel
You tube English Channel
or leave a comment.
Video Of Lectures in Urdu
My Students Activities
(Visited 1,426 times, 1 visits today)
i want pdf of these stories for my kids.
download here
https://121islamforkids.com/dashboard/quran-tutors-online/
get from here https://121islamforkids.com/islamic-kids-resources-courses-tutors/