Urdu stories Book Review| Zameen Udas hay

کتاب ”زمین اداس ہے“ پر  ادیبہ انور ( یونان)  کا تبصرہ

نام کتاب: زمین اداس ہے ( کہانیاں)

مرتب کردہ ۔ تسنیم جعفری

تبصرہ۔  ادیبہ انور (یونان)

ناشر :  پریس فار پیس فاؤنڈیشن   یو ک

Urdu stories book

قیمت : پاکستان( چار سو روپے)۔  یو کے اور دیگر  ( دو پاؤنڈ )

”زمین اداس ہے“ایک ایسی منفرد کتاب ہے۔ جس میں بہت حساس موضوع پر قلم کاروں نے اپنی اپنی نوک قلم سے بہتریں پیغام تحریر کیا ہے۔ 

کیا موضوع ہے ؟ اور کیا پیغام؟ 

اس کا اندازہ کتاب کے نام اور اس کے کور پر تحریر اس جملے سے ہی ہو جاتا ہے۔

”دھرتی ماں کے دکھ بانٹتی”

Urdu stories book

دھرتی جو ہزاروں انسانوں کو دکھی دیکھتی ہے،ان کے دکھ بانٹتی ہے۔ ان کو آرام عیاشی دینے کے لئیے ہمہ تن مصروف رہتی ہے۔ اور جب  ہزاروں کروڑ وں انسان جب جسم کا بوجھ اٹھاتے اٹھاتے تھک کر سفر اجل پر نکلتے ہیں تو خاموشی سے اپنے اندر سمو لیتی ہے۔ 

کیا اس دھرتی ماں کا اپنا بھی کوئی دکھ ہوتا ہے؟ ہاں ہوتا ہے ضرور ہوتا ہے۔ اس دھرتی ماں کا دکھ یہ ہے کہ یہ مر رہی ہے اس کی جوانی بڑھاپے میں اور خوبصورتی بد صورتی اور اس کے رنگ  پس مردگی میں بدل رہے ہیں۔اور اس کی وجہ ہے اس کی اپنی اولاد۔ جس اولاد کو یہ اپنے جسم سے پال رہی ہے وہی اولاد اس سے بے اعتنائی برت رہی ہے۔ 

اس دھرتی ماں کا دکھ ماحولیاتی آلودگی ہے۔  جینیاتی تبدیلی ، بڑھتا ہوا درجہ حرارت، گندگی، شور، کیماتی دھواں، ریڈیائی لہروں کا خطرناک حد تک استعمال، فیکٹریوں سے نکلتا خطرناک مادہ،درختوں کا کٹنا، یہ سب  پرندوں چرندوں حتی کہ انسانوں تک کو دن بدن بیماریوں اور موت کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ زمین کو بنجر کررہا ہے۔مگر ہم انسان اس سب سے غفلت برتنے،اپنے اپنے فوائد اور وسائل کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔  یہ دھرتی ماں کا دکھ ہے۔

ماؤں نے اپنے دکھ کب بتائے ہیں؟ اور کب مائیں اپنے بوجھ اولادوں پر ڈالا کرتی ہیں؟  اس لیے زمین خاموشی سے سہہتی گئی۔ مگر بعض اولادیں ہوتی ہی اتنی حساس اور ماں کے دل کے قریب کہ اس کے دکھوں تک اپو آپ ہی رسائی ہو جاتی ہے۔ اور پھر یہ اولادیں ان دکھوں کا مداوا کرنے کا تھان لیتی ہیں۔ 

ہر شعبے میں ماحولیاتی آلودگی پر کام کرنے والے بہت سارے لوگ ایسی اولادیں ہیں۔جو اپنے اپنے طریقے سےمحولیاتی آلودگی کی آگاہی پھیلا رہے ہیں۔ جن میں لکھاری سر فہرست ہیں۔تسنیم جعفری صاحبہ جو خود بھی اس سلسلے میں کئی سالوں سے لکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کافی محنت اور لگن سے کچھ نئے اور پرانے لکھاریوں سے اس موضوع پر لکھنے مقابلے کروایا اور ان سب کی تحاریر کو ان کے تاثرات کی صورت میں ”زمین اداس ہے“  میں پیش کیا۔“

عموما یہ ہوتا ہے کہ ایک لکھاری کی ایک کتاب آتی ہے۔ جو ایک موضوع یا بہت سارے موضوعات کا مجموعہ ہوتی ہے۔ لیکن کتاب پر ایک ہی قلم کار کے ذاتی تجربات، مشاہدات، پسند و ناپسند، خیالات اور رائے کی چھاپ ہوتی ہے۔

مگر اس کتاب میں اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ موضوع ایک ہے۔ لیکن قلم کار الگ الگ ہیں۔ تمام قلم کاروں نے اپنے اپنے ذاتی مشاہدات اور تجربات کی روشنی میں اس بڑے مسئلے کو دیکھا اور پرکھاتمام لکھاریوں نے اپنی اپنی نگاہ اور نقظہ نظر سے ماحولیاتی آلودگی کو محسوس کیا۔ اور اپنے اسلوب و انداز میں اسے پیش کر دیا۔ اسی وجہ سے اس میں شامل ہر کہانی مختلف تخیل اور تاثر پیش کر رہی نے ہے۔ 

پریس فار پیس یو کے کی یہ کاوش بہت عمدہ ہے۔ انہوں نے نئے اور پرانے لکھاریوں کی تحاریر کو اس کتاب میں شامل کر کے سب کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اور ادب میں ایک اچھا اضافہ بھی کیا۔ کتاب کے سر ورق اور کہانیوں کی السٹریشنز کے ساتھ اس معیاری کتاب کا اتنے کم وقت میں شائع ہو جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔

   آئیں مل کر ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کی کوشش کریں۔ 

کتاب میں موجود کہانیوں کے ذریعے آگاہی  دی گئی کہ بچہ ہو یا بڑا سب کی زمہ داری ہے کہ وہ اس زمین کی حفاظت کرے۔ اس لئے چاہے آپ خود  قاری ہیں یا آپ کے بچے ہیں یا کسی سکول کے استاد ۔ اپنی لائیبریری میں اس کتاب کو ضرور شامل کریں۔ 

بچہ بیمار ہو تو ماں کو اس کی تکلیف سے بھی  تکلیف ہوتی ہے۔ اگر اس سیارے پر جانداروں کی زندگیاں خطرے میں ہوں گی۔ اور انسان و حیوانات کو تکلیف ہو گی۔ تو دھرتی میں کیسے خوش رہے گی؟

نوٹ  ادیب نگر کے زیر اہتمام  مقابلے کی کہانیوں کو  تسنیم جعفری نے مرتب کیا اور

Pressforpeace.org.UK 

نے شائع کیا ہے ۔کتاب منگوانے کے لئیے ادارے سے رابطہ  کیا

جاسکتاہے

Urdu stories Book

ماحولیاتی آلودگی پر کہانی لکھنے پر زمین اداس ہے کتاب کی اشاعت کے بعد سرٹیفیکٹ اور خوبصورت کتاب کاحصہ بنانے پر ایک بار پھر ادیب نگر اور محترمہ تسنیم جعفری صاحبہ کا شکریہ اور سب سے زیادہ ادارے

Press For Peace Foundation

کا شکریہ جنہوں نے ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی۔

Adiba Anwar

Inside the Book

Beautiful Book Marks

زمین اداس ہے پر تبصرہ.بیک وقت انڈیا و پاکستان کی 5 ویب سائیٹ پر شائع ہو گیا۔

Courses On this Site

Tafseer for short Surahs

Hadith with stories course consists of 30 short hadith for children with interesting stories you can see that course in my hadith course tab.
Prayer for kids courses is short courses to teach about that, Gusal, wudu, times of prayers, number and names of prayers, pillars and conditions of prayer, and method of prayer. Search as Prayer for kids course on the search bar.

Kindness to Parents

Ramzan Boost course
Faith boost course in December to say NO MARYY CHRISTMAS

Enrolments Available

Tafseer for kids’ group classes is available online for all time zones. Recommended age for the class Tafseer for kids is 9+. These classes are available in English and Urdu. If you want to enroll your child in our classes contact us via.
email: bhallitaha@gmail.com

Facebook.

Youtube Urdu Channel

Youtube English Channel

or leave a comment.

(Visited 313 times, 1 visits today)