Welcome to our Hadees with stories short course for kids and adults. This course has been designed for personality development—information on this course is in a table of content.

Let’s start lesson 3, Hadith no 2 About the power of Dua, Jamia Al-Tirmidhi 2929.

Urdu Hadith Intoroduction- حدیث

بسم اللہ الرحمن الرحیم – پیارے بچوا السلام علیکم!امید ہےاللہ کے فضل سے آپ سب ٹھیک ہونگے-آپ سب نے ایک حدیث ایک کہا نی سلسلہ ,پہلی حدیث سیکھی اور اس پر عمل بھی کیا ہوگا-تین آدمی غار میں-آج ہم اپنی دوسری حدیث ایک خوبصورت کہانی کے ساتھ شروع کرتے ہیں-آج کی حدیث کا عنوان ہے “دعا”  اور ہماری کہانی “تین آدمی غار میں” ان تین آدمیوں کے بارے میں ہے جو غار میں پھنس گئے تھے

بچوں-کے-لئے،ایک-حدیث-ایک-کہانی-hadith-story

پیارے بچو اس حدیث میں ہمارے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں بتایا کہ دعا مانگنا بھی ایک عبادت ہے-حوالہ حدیث :جامعہ ترمزی2929,

جب ہم اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے ہیں کہ اے اللہ ہماری مدد فرما.تب نہ صرف ہماری نماز مکمل ہوتی ہے بلکہ ہمیں نیکیاں ملتی ہیں .ہمیں ہمیشہ اللہ کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے. اللہ نے ہمارے مانگ بغیر ہی ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے-اسکے باوجود ہم ہمیشہ اللہ سے مدد مانگتے ہیں ,  جب ہم بیمار ہوں، کسی مشکل میں ہوں یا ہم اپنی کسی خواہش کی خاطر خاص مدد کے طلبگار ہوں .اس لیے ہمیں یہ سیکھنا ہے.کہ اللہ کو کیسے پکارا جائے. آج کی کہانی ہمیں سکھائے گی کہ دعا کیسے مانگی جائے . 

 

کہا نی -Urdu story

Urdu Hadith with story|ایک حدیث، ایک کہا نی

تین آدمی غار میں

ایک دفعہ تین دوست سفر پر نکلے

. وہ ایک طوفان میں پھنس گئے اور ایک پہاڑ کے اندر غار میں پناہ لی . جلد ہی ایک چٹان گری اور غار کا منہ بند ہوگیا اور وہ باہر نہ نکل سکے

وہ بہت پریشان ہوئے . 

انہوں نے چٹان ہٹانے کی کوشش کی مگر بےسود 

ان میں سے ایک شخص نے کہا کہ اپنے اچھے اعمال کو یاد کرکے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں ہو سکتا ہے وہ ہمیں اس مشکل سے بچائے.

ایک دوست بولا “اے اللہ میں اپنے بوڑھے ماں باپ، بیوی اور چھوٹے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں

میں سارا دن اپنے ریوڑ کی دیکھ بھال کرتا ہوں

جب شام کو گھر آتا ہوں تو بھیڑ بکریوں کا دودھ نکالتا ہوں  اور پہلے ماں باپ کو دودھ دیتا ہوں

ایک دن مجھے چارے کی تلاش میں دور جانا پڑا.

میں شام سے پہلے لوٹ نہ سکا واپسی پر ماں باپ کو سوتے پایا

اور میں انکےسرہانے خاموشی سے کھڑا رہا کہ انکے آرام میں خلل پیدا نہ ہو

مجھے یہ مناسب نہ لگا کہ میں والدین سے پہلے اپنے بچوں کو دودھ پلا دوں. میرے بچے میرے قدموں میں روتے رہے. میں اسی حالت میں والدین کے پاس کھڑا رہا یہاں تک کہ صبح ہو گئی . اے اللہ اگر میرا یہ عمل آپکو پسند آیا ہو تو ہمیں اس مصیبت سے نجات عطا فرمائیں. وہ چٹان تھوڑی سی سرکی یہاں تک کے وہ تھوڑا سا آسمان دیکھ سکے

دوسرا دوست بولا”اے میرے اللہ میری ایک چچازاد تھی جس سے میں شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا کیونکہ میں اسکا سو دینار قرض نہیں ادا کر سکا.میں نے بڑی مشکل سے سو دینار اکٹھے کیے اسکے گھر گیا اور اسکو مجبور کیا کہ مجھ سے نکاح کرے-

وہ کہنے لگی” اے اللہ کے بندے اللہ سے ڈر اور اسکی حد کو نہ توڑ اس لیے میں نے اس کو چھوڑ دیا اور وہاں سے واپس آگیا”

اے اللہ آپ جانتے ہیں کہ یہ میں نے صرف آپ کے ڈر سے کیا. اگر آپ کو میرا یہ عمل پسند آیا تو ہماری مشکل آسان کر دیں     وہ پتھر تھوڑا سا سرکا کہ کچھ رستہ بنا مگر وہ. ان تینوں کے نکلنے کے لیے ناکافی تھا

تیسرا بولا “اے للہ مین نے ایک ملازم چاول ماپنے کے لیے رکھا جب اس نے اپنا کام ختم کو لیا تو میں نے اسکو چاولوں کی شکل میں معاوضہ ادا کیا  مگر اس نے قبول نہ کیا اور چلا گیا- تو میں نے ان چاولوں کو بیج بو دیا. میری فصل بہت اچھی ہوئی کے میں امیر ہو گیا میرے پاس گائے اور بھیڑ بکریوں کے ریوڑ تھے. 

ایک دن وہ ملازم آیا اور کہنے لگا اللہ سے ڈرو اور میرے مال میں کوئی ظلم مت کرنا. میں نے اس کو کہا “یہ گائے اور بھیڑ بکریاں لے جاو.” وہ. کہنے لگا اللہ سے ڈرو اعر میرا مذاق مت اڑاو’

میں نے کہا میں تمسخر نہیں کر رہا بلکہ تم یہ مال لے جاو اور وہ لے کر چلا گیا

“اے اللہ! آپ جانتے ہیں یہ عمل میں نے آپکی رضا کے لیے کیا. اگر میرا یہ عمل آپکو پسند آیا تو ہماری مشکل آسان کر دیں”

  وہ پتھر سرکا یہاں تک کہ غار کا منہ کھل گیا. 

آپ نے دیکھا کیسے ان کے اچھے اعمال اور دعا مانگتے کے طریقے سے انکی مشکل آسان ہوئی

پیارے بچو ہمارے لیے سبق یہ ہے کہ ہمیں ہمیشہ اچھے اور نیک اعمال کرنے چاہیے اور اخلاص سے عبادت کرنی چاہیے اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائیں گے. 

اگر ہم اپنے اچھے اعمال کو یاد کریں اور اللہ سے دعا کریں تو اللہ ہماری دعائیں قبول کریں گے

دعا مانگنے کا بہترین وقت اذان کے بعد، فرض نماز ادا کرنے کے بعد، جب بارش ہو رہی ہو یا. جب کوئی شخص بیمار ہو. یب آپ اس پیاری حدیث کو لکھیں اسکو یاد کریں اور اسکو اپنے دوستوں کواور دادا دادی کو ضرور سنائیں

The video of this story

Worksheet (Buy worksheet courses sign-up)

Full hadees course click here

Youtube Urdu Channel
Youtube English Channel

English stories

Urdu stories

Surah Kauther easy tafseer

Enrolments Available

This is a short course of hadith and stories from My 30 short hadith with stories course. Online group classes are available online for all time zones. Recommended age for the class Hadith for kids is 7+. These classes are available in English and Urdu. If you want to enroll your child in our classes contact us via.

Other courses we have

  • Online Quran classes and tutors
  • Online Quran memorization/Hfiz program
  • Easy Tafseer for kids with interesting stories you can see that course in my hadith course tab.
  • Prayer for kids course is a short course to teach about taharat, Gusal, wudu, times of prayers, number and names of prayers, pillars and conditions of prayer, and method of prayer. Search as Prayer for kids course on the search bar.
  • Ramzan boost course we do start 2 weeks before Ramzan.
  • Faith boos course In December to say No To Marry Christmas.
  • Kindness to Parents
  • Urdu classes for kids and beginners
  • Urdu Tutions for Matric and 0 levels/A leve

If you want to start this course with me then leave a comment, Email me or enroll your child here.

Download your free copy of 30 short Hadith book pdf in Urdu/Eng here

How’s This story and Course? Do you have any suggestions to improve it? Comment below. Which courses you are looking to be designed more?

(Visited 6,808 times, 4 visits today)