Free Online Urdu classes for kids and Beginners? Learn with stories

پ کی پریشانی

online urdu classes

پپ،پپ،پوں،پوں،پپ،پپ، پی پی پوں ‘پ’نئے مستقل شور مچایا ہوا تھا ، سب روز اسے چپ کرانے کی کوشش کر رہے تھے مگر وہ روزانہ یہی کرتا کہ ا بھی سب اپنا کام کرکے تھک کر سوتے اور پ ادھم مچا دیتا ایک دن تو ان تمام حروف کو غصہ ہی آگیا اور انہوں نے پ کو سزا دینے کی ٹھان لی جب پ   شور مچا مچا کر تھک گیا اور سونے کے لئے لیٹ گیا تو تمام حروف نے مل کر اس کے نقطے چھپا دیے اور خود بھی سو گئے۔

اب جب صبح پ اٹھا اور اس نے شور مچانے کی کوشش کی تو اس کی کوئی آواز نہ نکلی اس نے اپنے آپ کو غور سے دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے نقطے ہی غائب ہیں اور نقطوں کے بغیر آواز کیسے نکلتی ، وہ بڑا پریشان ہوا اور بھاگا بھاگا الف بھیا کے پاس گیا اور ان سے پوچھا

” الف بھیا میرے نقطے کہاں گئے؟”

الف انگور کھا رہا تھا تھا اس نے کہا “مجھے کیا معلوم ” ۔

وہ  ب باجی کے پاس گیا وہ بلی سے کھیل رہی تھی ،ان کو بھی کچھ معلوم نہیں تھا۔ ت تتلی کے پیچھے بھاگ رہی تھی ، ٹ ٹماٹر کھا رہا تھا تو ث ثمر، مگر کسی کو بھی اس سے نقطوں کا معلوم نہیں تھا ۔ اس نے سوچا کہ ج بھیا  سے پوچھتا ہوں ہو وہ ج کے پاس گیا ہی تھا وہ جوتے پہن کر نکل گیا

اور چ بھی چوہے کو پکڑنے اس کے پیچھے چل دیا ، ح خالی تھا اور حلوہ کھا رہا تھا جب کہ خ خربوزہ،اور د نے تو اس کو لفٹ ہی نہیں کرائی، ڈ نے اس کی بات سن کر زور زور سے ڈھول بجانا شروع کر دیا، ذ ذخیرہ کرنے میں لگا رہا اور ر، ڑ کو لے کر ریل پر چڑھ گیا تو ز نے زنجیر کھینچ لی، پ تو رونے والا ہو گیا کیوں کے کسی کو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ کتنا پریشان ہے ؟

وہ س کے پاس گیا تو اس نے سیب کھاتے ہوئے سمجھایا کہ “دیکھو میرے بھی تو نقطے نہیں ہیں”  مگر پ اس بات پر ناراض ہو گیا اور ش کے پاس گیا مگر اس کے پاس شیر کو دیکھ کر ڈر گیا اور ص کی صراحی کے پیچھے چھپ گیااور ض کے ضعیف باباکے ساتھ چلتا ہوا ط کے طوطے سے پوچھا مگر اس نے ظ کے پاس بھیج دیا اور ظ نے ع کے پاس ۔

ع نے عینک لگا کر اس کو بغیر نقطوں کے دیکھا تو اس کو ہنسی آ گئی ع کو ہنستے دیکھ کر پ غصے میں غ کے پاس گیا تو غ نے کہا ” تم تو غصّہ میں غبارہ لگ رہے ہو ” 

پ اس سے بھی ناراض ہو کر ف کے پاس گیا تو اس نے فوارے سے گیلا کر دیا اور ق نے قینچی سے ڈرا دیا، ک کوے اڑانے میں لگا رہا ، گ نے گھوڑے پر سے اس کی طرف گیند اچھال دی ،

ل نے لوٹے کو الٹا کے دکھایا کہ اس کے پاس بھی پ کے نقطے نہیں ہیں ، م نے مور کے پروں میں ، مرغی کے انڈوں میں پ کے نقطے تلاش کئے مگر نہیں ملے تو ن نے کہا

” آؤ میں نل کھولتا ہوں تو پانی نکلے گا تم پانی میں سے نقطے اٹھا لینا” مگر نل میں پانی ہی نہیں آیا۔ ‘و ‘ نے ورق پر اس کے نقطے ڈھونڈنے کی اداکاری کی ،

ہ ہاتھی پر بیٹھا سب دیکھ رہا تھااس کو پ پر رحم آگیا اس نے پ کو بلایا اور کہا کہ “تم پ سے ‘پیار’کرو ‘پتنگ ‘اڑاومگر سب کو’پریشان ‘ کرنے سے توبہ کرو”اتنے میں چھوٹی ی اور بڑی ے بھی آگئے انہوں نے پ سے پوچھا کہ” اب تو پی پو پاں کرکے سب کو پریشان نہیں کرو گے ؟”

پ نے فوراًوعدہ کیا تو سب نے اس کے نقطے واپس کر دیے اب وہ سب کے ساتھ مل کر  رہتا ہے  ہاں کبھی کبھی کھیل میں شور مچاتا ہے مگر سب کا خیال بھی  کرتا ہے کیونکہ اسے پتا ہے کہ سب  اس کے نقطے دوبارہ بھی چھپا سکتے ہیں۔

Worksheets for online urdu classes

online urdu classes
online urdu classes

Urdu haroof-e-Tahji storytelling video for online urdu classes

https://www.youtube.com/watch?v=4GZsnKiJCHo

Urdu tutor’s Profile

Enrolments Available

We are offering Online Urdu learning classes to students from All time zones. Urdu for beginners, Urdu from Grades 1 to 10, And o Level/A level/GSCE online tuition are available.

This is a short course of hadith and stories from My 30 short hadith with stories course. Online group classes are available online for all time zones. Recommended age for the class Hadith for kids is 7+. These classes are available in English and Urdu. If you want to enroll your child in our courses contact us via.

Other courses we have

  • Urdu classes for kids and beginners
  • Urdu Tutions for Matric and 0 levels/A level
  • Seerah course for age 9+ in the Month of Rabilawal started
  • Easy Tafseer for kids with exciting stories you can see that course in my hadith course tab.
  • Prayer for kids course is a short course to teach about taharat, Gusal, wudu, times of prayers, number and names of prayers, pillars and conditions, and prayer methods. Search as Prayer for kids course on the search bar.
  • Ramzan boost course we do start 2 weeks before Ramzan.
  • Faith boost course 1st week of December to say No To Marry Christmas.
  • Kindness to Parents

If you want to start this course with me then leave a comment, Email me or enroll your child here.

Download your free copy of 30 short Hadith book pdfs in Urdu/Eng from the Posts tab.

https://www.youtube.com/watch?v=VdnrrP_lQSg
https://www.youtube.com/watch?v=JODhzVF-WT8
https://www.youtube.com/watch?v=7GC5wN5XcdI
(Visited 301 times, 1 visits today)