Welcome to our Hadees with stories short course for kids and adults. This course has been designed for personality developmen.t

Lesson no 6

Topic- Irreitation-حدیث کینہ

Hadith no 5 –Sahih Muslim 2564

Story Alion and Elephant-ہاتھی اور شیر

Hadith about Grudge-حدیث کینہ

hadees

پیارے بچو

ہماری آج کی حدیث کینہ کے بارے میں ہے، یعنی دوسروں کے بارے میں دل میں بُرا چاہنا.غصے اور حسد کی طرح کینہ بھی ایک بہت بُری بیماری ہے، مجھے امید ہے کہ آپ ہمیشہ اس سے دور رہنے کی کوشش کریں گے. 

آج ہم کینہ کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے کہ یہ ہوتا کیا ہے اور ہم اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ 

چلیے سب سے پہلے ہم پیارے نبی صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کا قول پڑھتے ہیں، ہمارے پیارے آقا نے فرمایا کہ 

“ایک دوسرے کے خلاف کینہ مت رکھو” 

تو پیارے بچو، آج کی حدیث کو سمجھنے کے لیے ہم ایک ہاتھی اور شیر کی کہانی سنیں گے.

پیارے بچو، دل میں کینہ رکھنے کی بیماری ہمیں سخت نقصان پہنچاتی ہے، دل میں کینہ رکھنے سے نہ صرف ہم دوسرے کے خلاف حسد رکھتے ہیں بلکہ ساتھ یہ بھی چاہتے ہیں کہ کسی طرح اسے پریشان کیا جائے اور نقصان پہنچایا جائے . لیکن جب ہم دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو اکثر ہم خود کو مصیبت میں پھنسا لیتے ہیں. . اس طرح ہم اپنا قیمتی وقت اور صلاحیتیں ضائع کر دیتے ہیں. جو کہانی ہم آپ کو سنانے جا رہے ہیں اس میں ہاتھی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا. 

A Lion and Elephant- ہاتھی اور شیر

میرے پیارے بچو! 

hadees

کسی جنگل میں ایک ہاتھی اور شیر رہا کرتے تھے، شیر تو آپ جانتے ہیں کہ جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے لیکن ہاتھی کو یہ بات پسند نہ تھی. وہ شیر کے خلاف اپنے دل میں کینہ رکھتا تھا کہ یہ سارے جانوروں پہ حکومت کرتا ہے اور سبھی جانور اس کی بات مانتے ہیں. 

وہ چاہتا تھا کہ کسی طرح شیر کو جنگل سے باہر نکال کر خود جنگل کا بادشاہ بن جائے اور سارے جانور بس اس کی بات مانا کریں. لیکن شیر تو بہت بہادر تھا، اس لیے ہاتھی اسے زبردستی باہر بھی نہیں نکال سکتا تھا، پھر ایک دن اس نے ایک بُرا منصوبہ بنایا.

شیر کو روزانہ سویرے جنگل میں چہل قدمی کرنے کی عادت تھی، ہاتھی نے ایک رات اس کے راستے میں اپنی مضبوط سونڈ کے ذریعے ایک بڑا گڑھا کھودا اور اسے اوپر سے لکڑیوں اور گھانس پھونس سے ڈھانپ دیا، تاکی جب شیر صبح اس راستے سے گزرے تو وہ اس گڑھے میں جا گرے، اس طرح ہاتھی نے سوچا کہ اس کی شیر سے جان چھوٹ جائے گی. 

لیکن ہوا کیا، شیر کو اسی رات کسی کام سے جنگل سے باہر جانا پڑا اور وہ کئی دن تک واپس نہ آ سکا، ہاتھی اس کا انتظار کرتا رہا اور پھر بھول گیا کہ اس نے گڑھا کس جگہ کھودا تھا. 

ایک روز وہ اسی راستے سے گزر کر کسی دوست کو ملنے جا رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں اسی گڑھے کی گھاس پھونس پر آگیا اور وہ دھڑام سے اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں جا گرا. 

اب ہاتھی چیخ و پکار کرنے لگا کہ مدد.. مدد.. مجھے یہاں سے باہر نکالو، لیکن بھلا جنگل کے ننھے منے جانور اتنے بڑے ہاتھی کو کیسے باہر نکال سکتے تھے. ہاتھی سخت پریشان ہوا کہ وہ تو ایسے بھوک پیاس سے نڈھال کر اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں مر جائے گا. ہاتھی زور زور سے رونےلگا. 

خرگوش کو اس پہ ترس آ گیا اور وہ بھاگ کر جنگل سے باہر گیا اور جلدی سے شیر کو بلا لایا. 

پیارے بچو، جب شیر نے ہاتھی کو گڑھے میں گرے ہوئے دیکھا تو سب جانوروں کو حکم دیا کہ جلدی سے گڑھے میں مٹی پھینکو تاکہ گڑھا مٹی سے بھر جائے اور ہاتھی اس مٹی پہ چڑھ کر گڑھے سے واپس نکل سکے، سب نےمل کر ہاتھی کی مدد کی اور وہ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا. 

پیارے بچو آپ یقیناً سمجھ گئے ہوں گے کہ کس طرح ہاتھی کے کینہ پالنے کی عادت نے خود اسی کو مشکل میں گرفتار کر دیا. اور اسے شیر کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا. 

اسی لیے ہمیں چاہیے کہ ہم کبھی بھی کسی دوست، کزن، ہمسائے یا بہن بھائی کے لیے اپنے دل میں کینہ نہ رکھیں. اللہ پاک کو وہ بچے پیارے لگتے ہیں جو دوسروں سے محبت کرتے ہیں اسی لیے اس نے ہمیں سب انسانوں سے محبت کرنے کا درس دیا ہے. 

اس لیے آپ کو چاہیے کہ آپ ہمیشہ خود کو کینہ اور حسد جیسی گندی عادات سے دور رکھیں. 

اب آپ نے یہ سبق یاد رکھنا ہے، بلکہ اپنے دوستوں کو بھی بتانا ہے اور دادی امی اور نانا ابو کو بھی یہ کہانی سنانی ہے تاکہ وہ آپ کو بار بار یاد دلاتے رہیں کہ اچھے بچے بری باتوں سے دور رہتے ہیں..

Video of this story and hadith in Urdu

This Story is Written In English
The workbook is available to buy on our courses sign-up page.

This course is also helping Homeschooling mothers in different ways. You can get all resources from my website to teach your child 30 short hadiths at home. We have videos, written stories, worksheets, and a full teaching method. So contact us if you need to get these helpful resources.

This course could be done online for free with the help of our free hadiths and stories.

You can read English stories here and

Or you can join our online classes to learn about Islam. List of courses/ Classes we have

  • Online Quran classes for beginners
  • Online Quran recitation and Memorisation classes
  • Islamic education for children
  • Seerah course
  • Ramzan boost course
  • Faith boost course
  • Rights of parents course
  • Prayer for kids course

How was your experience visiting our site? If this course help you? Please leave your thoughts. You can ask questions in the Question tab if you have any questions. If you want to connect with us via Email, then email bh********@gm***.com">here

(Visited 165 times, 1 visits today)